Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رفح کے مشرق میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےمتعدد فلسطینی زخمی

رفح  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے مشرق میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے آج منگل کو تین شہری زخمی ہو گئے۔ قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے یہ کارروائی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا نیا واقعہ ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ رفح کے مشرق میں واقع الشوکہ قصبے کے مشرق میں قابض فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی زخمی ہوئے جنہیں خان یونس کے یورپی غزہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جنگ بندی کے بعد سے قابض فوج نے جنگ بندی کی تقریباً 270 خلاف ورزیاں کیں، درجنوں بار فائرنگ کی اور متعدد چھاپے مارے۔ ان حملوں کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے، جب وہ اپنے گھروں اور زرعی زمینوں کو چیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ غزہ میں وزارت صحت کے مطابق 19 جنوری کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے قابض فوج نے 106 شہریوں کو شہید اور 959 کو زخمی کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan