Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رفح کراسنگ پر قابض فوج کی فائرنگ سے 4 مصری فوجی شہید

مقبوضہ بیت المقدس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  اسرائیلی قابض فوج کی غزہ کے جنوبی شہر رفح میں فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم چار مصری فوجی شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی ’واللا‘ نیوز ویب سائٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ رفح کراسنگ پر اسرائیلی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو مصری مارے گئے جبکہ عبرانی ذرائع نے قابض فوج کے حوالے سے بتایا کہ ان اور اسرائیلیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 مصری فوجی مارے گئے۔

عبرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ دیر قبل مصری فوجیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان رفح کراسنگ پر جھڑپ ہوئی تھی۔

اسرائیلی چینل 13 نے کہا کہ اسرائیلی اور مصری فوجوں کے درمیان ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب کہ چینل 14 نے انکشاف کیا کہ مصری فوجیوں نے رفح کراسنگ کے اندر اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی۔

اسرائیلی چینل 14 نے اطلاع دی ہے کہ مصری فوجیوں نے رفح کراسنگ کے اندر اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تاہم اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ مصری سکیورٹی فورسز نےاسرائیلی ٹرک پر فائرنگ کی جس پر اسرائیلی فوجیوں نے جوابی فائرنگ کی جس سے جانی نقصان ہوا۔

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے وارننگ کے طور پر جوابی فائرنگ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مصر کے ساتھ کشیدگی کے عروج پرثبوت ہے اور اس کے اہم سیاسی نتائج ہو سکتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan