Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رفح میں القسام مجاھدین کے حملے میں تین قابض فوجی جھنم واصل

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح پر فوج کشی کے دوران مزاحمت کاروں کے حملوں میں مزید تین صہیونی فوجی جھنم واصل ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق رفح میں لڑائی کے دوران مزید تین فوجی ہلاک 10 زخمی ہوگئے جن میں سے پانچ کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ اس طرح رواں ماہ کے دوران رفح پر فوج کشی کے بعد اسرائیل کے 27 فوجی جھنم رسید ہوچکے ہیں۔

جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران تین مزید اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اسرائیل میں کان نامی سرکاری ریڈیو نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مرنے والے تینوں اسرائیلی فوجی بدھ کے روز ایک جنگی کارروائی میں شدید زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔

مرنے والے اسرائیلی فوجیوں سے متعلق مزید تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے کان ریڈیو نے صرف اتنا بتایا کہ تینوں فوجی رفح کے اندر ایک عمارت میں دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے زخمی ہونے کے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

دوسری طرف القسام بریگیڈز نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے مجاھدین نے مشرقی رفح کے شوکہ اسکول کے قریب بی ٹریپ کے ذریعے قابض فوجیوں کو پھنسایا جس کے بعد صہیونی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی۔ القسام بریگیڈز کے مطابق اس کارروائی میں دشمن کے چار فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan