Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رفح پر حملے بین الاقوامی انصاف کے فیصلے کی توہین ہے: افریقی یونین

نیروبی  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن موسیٰ فقی محمد نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے علاقے میں بے گھر افراد کے کیمپ پر اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فقی محمد نے کہاکہ “اسرائیل مکمل استثنیٰ کے ساتھ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کی خلاف ورزی کر رہا ہے”ْ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ “بین الاقوامی عدالت انصاف، اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت کے فیصلے جس نے 24 مئی کو اسرائیل کو رفح میں اپنے فوجی حملے کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا تھا،اگر عالمی نظام کو برقرار رکھنا ہے تو فوری طور پر نافذ العمل ہونا چاہیے”۔

رات بھر کے خوفناک فضائی حملوں میں رفح میں نقل مکانی کرنے والے کیمپ میں پھنسے زیادہ تر فلسطینی خواتین اور بچوں کی شہادت اسرائیل کی بین الاقوامی عدالت انصاف کے چند روز قبل سامنے آنے والے فیصلے کی کھلم کھلا توہین ہے۔

رفح کے شمال مغرب میں تل السلطان کے علاقے میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے قریب بے گھر ہونے والے لوگوں کے خیموں کو نشانہ بناتے ہوئے اتوار/پیر کی رات اسرائیلی بمباری میں درجنوں فلسطینی، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، شہید اور زخمی ہو گئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے مناظر میں شہید بچوں اور شہریوں کی جلی ہوئی لاشیں دکھائی دے رہی تھیں، جن میں سے کچھ کی لاشوں کو خیموں کو کاٹ کر نکالا گیا۔

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے کہا کہ “قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں ایک قتل عام کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan