Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رفح میں اسرائیلی فائرنگ سے زخمی فلسطینی دم توڑ گیا

رفح   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں کئی روز قبل قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایک مقامی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ شہری حمدان عماد قشطہ رفح میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا تھا جو آج بدھ کو جام شہادت نوش کرگیا۔

کل منگل کو غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے اطلاع دی کہ 19 جنوری کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 137 فلسطینی مارے جا چکے ہیں، جن میں رفح کے 52 شہداء بھی شامل ہیں۔

غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے ایک پریس بیان میں کہاکہ “گذشتہ دس دنوں کے دوران قابض فوج نے جان بوجھ کر ہمارے لوگوں کے خلاف اپنے جرائم اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan