Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رفح میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی بچہ شہید

رفح   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح شہر کے مشرق میں بدھ کی صبح قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی بچہ شہید ہو گیا۔

ایک ذریعے نے بتایا کہ 16 سالہ محمود ابراہیم ابو زاکر رفح کے مشرق میں ایئرپورٹ کے علاقے میں قابض فوج کی فائرنگ سے شہید ہوا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ قابض فوج نے رفح کے مشرق میں تباہ شدہ غزہ ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔

وزارت صحت کے مطابق 19 جنوری سے اب تک قابض فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 270 سے زائد خلاف ورزیاں کی ہیں جس کے نتیجے میں 100 سے زائد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan