غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی فوج کی طرف سے گرایا گیا ناکارہ بم پھٹنے کے نتیجے میں تین بچوں سمیت کم سے کم سات فلسطینی زخمی ہوگئے۔
خان یونس میں یورپی ہسپتال کے طبی ذرائع نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح سے 4 شہری قابض افواج کی فائرنگ سے زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی کواڈ کاپٹر ڈرون نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں شہریوں پر اس وقت بم گرایا جب وہ اپنے گھروں کا معائنہ کر رہے تھے جہاں سے وہ شہر پر جارحانہ جنگ کے دوران بے گھر ہوئے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں 3 بچے مختلف زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ غزہ میں کل اتوار سے جاری جنگ بندی کے دوران اسرائیلی فوج بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہی ہے۔
غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ کل اتوار کو عمل میں آیا جس کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور قابض اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا پہلا معاہدہ ہوا۔ تبادلے کا معاہدہ 15 ماہ سے زائد عرصے سے جاری نسل کشی کی جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کو مکمل کرنے کے لیے ایک لازمی عنصر ہے۔