Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رفح کے مشرق میں قابض فوج کے خلاف القسام کا گھات لگا کر طاقت ور حملہ

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح کے مشرق میں ایک وسیع گھات لگا کر کیے گئے حملے کے مناظر جاری کیے ہیں۔

ان مناظرمیں قابض فوجیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا،جو رفح کے مشرق میں واقع تننور محلے میں پرتشدد جھڑپوں کے درمیان ان کی تباہی کا باعث بنے۔

غزہ میں القسام بریگیڈز نے گذشتہ 27 اکتوبر کو زمینی حملے کے آغاز کے بعد سے مختلف جنگی محوروں میں قابض فوج کے دستوں اور گاڑیوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو دستاویزی شکل دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ سات اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 80 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan