Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رفح کراسنگ پر مصری مظاہرے، فلسطینی عوام کی نقل مکانی کو مسترد

قاہرہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعہ کے روز مصری شہریوں نے غزہ کی پٹی کے ساتھ رفح بارڈر کراسنگ کے سامنے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے کا اہتمام مصر کی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے گھر کرنے کی سازشوں کے خلاف کیا گیا تھا۔

مصر کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں شرکاءایک جلوس کی شکل میں شمالی سیناء گورنری کے راستے رفح کراسنگ کے قریب پہنچے۔مظاہرین نے پرچموں کے علاوہ “فلسطینی عوام کی نقل مکانی قبول نہیں” اور “فلسطینی کاز کو ختم کرنے کی سازش قبول نہیں” کے نعرے لگائے۔

سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں نے ایسی تصاویر اور ویڈیوز شائع کیں جن میں بڑی تعداد میں رفح کراسنگ کی طرف مظاہرین کو بڑھتے دکھایا گیا ہے۔ اس میں مظاہرین نے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے یا ان کے جائز حقوق کی خلاف ورزی کی کسی بھی کوشش کو وسیع پیمانے پر مسترد کردیا۔

مصری سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ فرید زہران نے زور دے کر کہا کہ اس موقف کا مقصد دنیا کو اس کے خلاف احتجاج کا واضح پیغام دینا ہے جسے انہوں نے “غیر منصفانہ منصوبوں” سے تعبیر کیا۔ انہوں نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو خطے کے استحکام اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

زہران نے وضاحت کی کہ یہ عوامی تحریک پارٹیوں یا دھڑوں کی چھتری سے ہٹ کر ایک متحد نعرے کے تحت شروع کی گئی ہے۔ اس میں صرف مصر اور فلسطین کے جھنڈے اور فلسطینی عوام کی حمایت کرنے والے بینرز اٹھانے پر زور دیا جائے گا۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے قبل ازیں فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے کسی بھی منصوبے کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھا کہ اس طرح کے منصوبے “ایک ظلم ہے جس میں قاہرہ حصہ نہیں لے گا” ۔السیسی نے امن اور استحکام کے حصول کے لیے دو ریاستی حل کے لیے مصر کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

اتوار کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اردن اور مصر کو غزہ سے زیادہ فلسطینیوں کو وصول کرنا چاہیے، کیونکہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے بعد انسانی بحران پیدا ہوا۔

ان بیانات کی فلسطینیوں اور عالمی برادری کی طرف سے بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی، کیونکہ یہ اسرائیلی منصوبوں کے مطابق اور فلسطینی عوام کے حقوق سے متصادم ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan