Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہند رجب فاؤنڈیشن کا یونان میں قابض اسرائیلی فوجی افسر کے خلاف مقدمہ

ایتھنز (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )ہند رجب فاؤنڈیشن نے بدھ کے روز یونان کی اعلیٰ عدالت میں قابض اسرائیل کے ایک افسر کے خلاف باقاعدہ درخواست دائر کی، جو اس وقت وہاں بطور سیاح موجود ہے۔

فاؤنڈیشن نے کہا کہ “یہ اسرائیلی افسر گیواتی بریگیڈ کے ایک کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے چکا ہے، جو غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی مہم میں شریک رہا ہے۔”

درخواست میں واضح کیا گیا ہے کہ فاؤنڈیشن کے پاس مضبوط شواہد موجود ہیں، جو اس افسر کو غزہ میں جنگی جرائم اور تشدد کی ذاتی ذمہ داری کے الزام میں فرداً فرداً مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔

یہ اقدام انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے کیے جانے والے قانونی اقدامات کے سلسلے میں سامنے آیا ہے، جس کا مقصد بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کا تعاقب اور مقدمہ چلانا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan