Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں جاری حملوں سے شہداء 68,643 اور زخمی 170,655 ہوگئے۔

غزہ ۔(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  فلسطین کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی کی جنگ کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 68 ہزار 643 جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار 655 تک جا پہنچی ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق گذشتہ شب سے قابض اسرائیلی افواج کے حملوں میں مزید شدت آئی ہے، جس کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں سے 104 شہداء اور 253 زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ شہید ہونے والوں میں 46 بچے اور 20 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 78 بچے اور 84 خواتین ہیں۔

وزارت نے مزید بتایا کہ 10 اکتوبر کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک قابض اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید 211 شہری شہید اور 597 زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر وزارت نے یہ بھی بتایا کہ اب تک ملبے تلے سے 482 شہداء کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، تاہم ابھی بھی درجنوں افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

وزارتِ صحت نے واضح کیا کہ قابض اسرائیلی درندگی نے غزہ کے شہری ڈھانچے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، صحت کے نظام کو مفلوج کر دیا ہے اور ہسپتالوں کو بار بار نشانہ بنا کر انہیں خدمات سے محروم کر دیا ہے۔

فلسطینی عوام اس بدترین قتلِ عام کے باوجود اپنے نصب العین، آزادی اور مزاحمت کے عزم پر ثابت قدم ہیں، جبکہ عالمی برادری کی خاموشی قابض اسرائیل کے ان جرائم کی کھلی پشت پناہی بن چکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan