Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج نے حسن ربایعہ کوٹارگٹ کلنگ میں شہید کرنے کی ویڈیو جاری کردی

جنین   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی حکام نے فلسطینی پریوینٹیو سکیورٹی سروس کے افسر حسن علی حسن ربایعہ پر گولیوں کی بوچھاڑ اور شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں ان کے گھر پر بمباری کے لمحے کا ویڈیو کلپ نشر کیا ہے۔

قابض پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو بارڈر گارڈ کے انڈر کور گارڈ یونٹ نے 37 سالہ حسن ربایعہ ٹارگٹ کلنگ کے دوران فلمایا تھا۔ انہیں جنین گورنری کے جنوب میں واقع گاؤں میثلون میں واقع ان کے گھر پر حملے کے دوران شہید کیا گیا۔ قابض فوج کا دعویٰ ہے کہ ان کے گھر سے رقم ،اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حسن ربایعہ سابق قیدی ہیں اور فلسطینی نیشنل لبریشن موومنٹ فتح کے عسکری ونگ الاقصی شہداء بریگیڈزمیں فیلڈ کمانڈر بھی تھے۔

قابض فوج نے پچھلے سال جولائی میں حسن کے پندرہ سالہ بیٹے علی ربایعہ کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

۔

غزہ میں امریکی مدد سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، مزید 50 فلسطینی شہید

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہےکہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے جن میں 49 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہوگئے۔

وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی تازہ کاری میں بتایا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 45,854 شہید اور 109,139 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے کہا کہ ابھی بھی بہت سے زخمی اور شہداء ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

اس نے غزہ کی جنگ میں شہید اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ منسلک لنک کے ذریعے رجسٹریشن کر کے اپنا ڈیٹا مکمل کریں، تاکہ تمام ڈیٹا وزارت صحت کے ریکارڈ کے ذریعے مکمل کیا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan