Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قطری وزیر اعظم کی غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے فلسطینی دھڑوں سے بات چیت

دوحہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کل اتوار کو دوحہ میں فلسطینی دھڑوں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔

قطری وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق ملاقات کے دوران غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور اس کے تمام جہتوں کا جائزہ لیا گیا، انتظامی پہلوؤں پر بات چیت کی گئی، خاص طور پر قیدیوں اور نظربندوں کا تبادلہ، پٹی میں امداد کے داخلے اور بے گھر افراد کی اپنے علاقوں میں واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے خطے میں مطلوبہ پائیدار امن و استحکام کے حصول کے لیے معاہدے پر مکمل عمل درآمد اور اس کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے غزہ کی پٹی کے بھائیوں کے لیے قطری حمایت جاری رکھنے اور اس کی پٹی میں امداد کے داخلے کی طرف اشارہ کیا ۔ اجلاس میں فلسطینی کاز، فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سےقطرکے اصولی موقف کا اعادہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ ہفتے کو دوحہ میں فلسطینی دھڑوں کا ایک اجلاس ہوا جس میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور قابض اسرائیلی قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت ہوئی۔ یہ اجلاس حماس کی دعوت پر منعقد کیا گیا۔

حماس کی قیادت کونسل کے سربراہ محمد درویش نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ کی جنگ اور غارت گری کی صہیونی جنگ فلسطینی کاز میں ایک اہم موڑ ہے اور انہیں خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں متحد ہونے پر مجبور کرنا چاہیے۔ اس میٹنگ کو جامع قومی اتحاد کا پیغام قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ “میں تحریک فتح اور باقی دھڑوں سے کہتا ہوں کہ وہ ہمارے ہاتھ کسی بھی جگہ اور وقت اتحاد کے لیےقدم آگے بڑھائیں‘‘۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اجلاس کے شرکاء قومی اتحاد کی حکومت چاہتے ہیں لیکن اگر یہ ناممکن ہے تو آئیے غزہ کی پٹی کو قومی سطح پر سنبھالیں۔ہم سب اپنے لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے، دوبارہ تعمیر کرنے اور امداد فراہم کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “آئیے اس لمحے یہ ثابت کریں کہ ہم جدوجہد کرنے والے، ثابت قدم اور متحد لوگ ہیں اور ہم اپنے دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم پوری قومی سرزمین اور مسجد اقصیٰ کو آزاد کرائیں گے”۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan