خلیجی ریاست قطر کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ایک لاکھ خاندانوں میں فی کنبہ ایک سو ڈالر کی امداد کی نئی قسط منگل کو جار ہی ہے۔
مرکزطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کے غریب اور مستحق شہریوں کے لیے قطرکی طرف دی جانے والی نقد امداد منگل کے روز بنکوں اور ڈاک خانے کے ذریعے جاری کی جائے گئی۔
قطری سفیر محمد العمادی نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک غزہ کے محصورین کی مالی مدد جاری رکھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ دوحا کی طرف سے غزہ کی پٹی کے محصورین کی مالی مدد کا مقصد غزہ کے عوام کی بہبود اور مالی بحران میں ان کی مدد کرنا ہے۔
خیال رہے کہ قطر نے اقوام متحدہ اور مصرکی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے معاشی استحکام کے لیے امداد کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔ اس ضمن میں قطر نے غزہ کے غریب اور مستحق شہریوں میں چھ کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔