Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قلقیلیہ اور نابلس شہروں پر قابض فوج کے دھاوے کے دوران جھڑپیں

مغربی کنارہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  جمعہ کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے قلقیلیہ اور نابلس شہروں پر دھاوا بول دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے قلقیلیہ شہر پر متعدد گاڑیوں کے ساتھ دھاوا بول دیا اور شہر کے متعدد محلوں اور گلیوں میں ناکے لگا لیے۔ اس کے علاوہ قابض فوج نے متعدد گھروں پر چھاپے بھی مارے۔

اس کے علاوہ نابلس کے ذرائع کے مطابق قابض فوج نے متعدد فوجی گاڑیوں کے ساتھ شہر پر دھاوا بولا اوراندرو ن شہر میں  راس العین، الضاحیہ، خلۃ العامود اور حارہ الیاسمینہ کے علاقوں پر چھاپے مارے۔

ذرائع نے تصادم شروع ہونے کی بھی تصدیق کی، جس کے دوران قابض فوجیوں نے گولیاں برسائیں، سٹن گرنیڈ اور زہریلی آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج کی ایک سپیشل فورس نے نوجوان عمرو جابر کو قلقیلیہ شہر میں کفر سابا محلےسے گرفتار کر لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan