Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہم جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہیں، آنے والے دنوں میں مزید قیدی رہا کریں گے:اسلامی جہاد

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین میں اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابو حمزہ نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر اپنی وابستگی کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں مزید قابض اسرائیلی قیدی رہا کریں گے۔

ابو حمزہ نے منگل کو ایک ویڈیو ٹیپ شدہ تقریر میں کہا کہ “آنے والے دنوں میں، ہم القسام بریگیڈز کے ساتھ مل کر شرائط پر پورا اترنے والے متعدد قابض قیدیوں کو رہا کریں گے”۔

ابو حمزہ نے مزید کہا کہ “ہم پہلے گھنٹوں سے ہی طوفان الاقصیٰ کی جنگ میں شامل ہوئے اور ہم نے اس وقت اعلان کیا کہ ہم نے بہت سے صیہونیوں کو پکڑ لیا ہے۔ان لوگوں کو ختم کر دیا ہے ۔ انہوں نے بے مثال تیاری کا مظاہرہ کیا تھا۔ قابض فوج کی جگہوں پر تیزی سے چھاپے مار کر انہیں پکڑا جو کچھ انہوں نے برسوں کی تیاری اور سازوسامان میں سیکھا تھا، اسے لاگو کرتے ہوئے سیکڑوں اسرائیلیوں کو جنگی قیدی بنا لیا”۔

غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا معاہدہ اتوار کی صبح 8:30 بجے نافذ ہوا، جس سے پٹی پر اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے 471 دن تک جاری نسل کشی کی جنگ ختم ہو گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan