Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قاہرہ کانفرنس کامیاب بنانے کے لیے حماس کی دیگر جماعتوں سے مشاورت

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)آئندہ ہفتے مصرکی کوششوں سے قاہرہ میں فلسطینی دھڑوں کےدرمیان مصالحتی بات چیت کامیاب اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے حماس نے دوسری جماعتوں کے ساتھ مشاورت شروع کی ہے۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اور دوسری جماعتوں کےدرمیان قاہرہ مصالحتی بات چیت کےحوالے سے صلاح مشورہ کیا گیا۔

بیروت میں ہونے والی ملاقاتوں میں قاہرہ میں کل جماعتی فلسطین کانفرنس میں سیکرٹری جنزل کی سطح پر ہونے والی مصالحتی کوششوں کو کامیاب بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حماس کے وفد کی سربراہی سیاسی بیورو کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری کر رہے تھے جب کہ وفد میں پولیٹیکل بیورو کے ارکان حسام بدران، زاھر جبارین اور بیرون ملک قومی تعلقات کے شعبے کے عہدیدار علی برقہ شامل تھے۔

حماس کے وفد نے اسلامی جہاد تحریک کے ایک وفد سے ملاقات کی جس کی سربراہی سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کر رہے تھے۔

اس کے علاوہ ڈیموکریٹک فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے ایک وفد نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کامریڈ فہد سلیمان کی قیادت میں حماس کے وفد کا استقبال کیا۔

حماس تحریک میں قومی تعلقات کے دفتر کے عہدیدار حسام بدران نے باقی دھڑوں اور قومی قوتوں کے ساتھ مشاورت اور رابطے کیے۔

پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کامریڈ جمیل مظہر سمیت کئی دھڑوں کے رہ نماؤں اور نیشنل انیشیٹو کے قومی تنظیموں کے سیکریٹری جنرل اور قومی تنظیموں کے رہ نماؤں کی بڑی تعداد میں مشاورت کی۔

ان ملاقاتوں میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم، غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی، مسجد اقصیٰ پر صہیونی یلغار اور فلسطینیوں کے خلاف فاشسٹ صہیونی حکومت کے فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ اور متعصب طرز عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فلسطینی دھڑوں نے غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام سیاسی کارکنوں اور مجاھدین کو فوری طورپر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan