Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قحط غزہ پر دستک دینے لگا، کراسنگ کی بندش سے غزہ میں آٹے اور ایندھن کا ذخیرہ ختم

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  غزہ کی پٹی میں تمام بیکریوں نے پیر کو اپنا کام بند کردیا ہے۔قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے کراسنگ کی مسلسل بندش کے نتیجے میں ان کے پاس موجود آٹے اس کے آپریشنز کے لیے درکار ڈیزل کا ذخیرہ ختم ہوچکا ہے۔

صفا نیوز کے مطابق غزہ کی پٹی میں بیکریز اونرز ایسوسی ایشن کے سربراہ عبدالناصر الاجرامی نے کہاکہ “آٹے اور ڈیزل کی قلت کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں تمام بیکریاں آج بند ہیں”۔

انہوں نے مزید کہاکہ “ورلڈ فوڈ پروگرام نے آج ہمیں بتایا کہ غزہ کی پٹی میں اس کے گوداموں میں آٹا ختم ہو گیا ہے”۔

الاجرامی نے نشاندہی کی کہ غزہ کی پٹی میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے بیکریوں کی تعداد 18 ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان کی بندش سے پٹی میں بڑے پیمانے پر قحط پڑ جائے گا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بیکریاں اس وقت تک کام نہیں کریں گی جب تک کہ قبضہ کراسنگ نہیں کھولتا اور ضروری سامان داخل ہونے نہیں دیتا۔

الاجرامی نے دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں قحط کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے کراسنگ کھولنے کے لیے قابض پر دباؤ ڈالے۔

قبل ازیں فلسطینی این جی او نیٹ ورک کے ڈائریکٹر امجد الشوا نے تصدیق کی تھی کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے چلنے والی بیکریاں آٹے کی قلت کی وجہ سے آج سے اپنے دروازے بند کر دیں گی۔ غزہ اور شمال میں بیکریاں کل سے بند ہو جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ غزہ اور شمال میں 9 بیکریاں، مرکز اور جنوب میں 10 بیکریاں اور 6 بیکریاں پہلے کھانا پکانے کی گیس کی کمی کی وجہ سے بند ہو چکی تھیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan