Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قیدیوں کے تبادلے سمیت جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھیں گے:حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے طے شدہ ٹائم ٹیبل کے مطابق قیدیوں کے تبادلے سمیت جنگ بندی معاہدے کے وضع کردہ طریقہ کارکے مطابق عمل درآمد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بات حماس کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں سامنے آئی ہے۔ قبل ازیں حماس کے ایک سرکردہ وفد نے غزہ میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کی قیادت میں مصری حکام سے ملاقات کی تھی۔

حماس نے کہا کہ اس کے وفد نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کے لیے ثالثوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔ مذاکرات میں مثبت جذبہ غالب رہا۔ مصر اور قطر کے ثالث بھائیوں نے رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کی۔

حماس نے ایک بیان میں کہا: یہ بات چیت اسرائیل کی پے در پے خلاف ورزیوں کے تناظر میں ہوئی ہے، جب انہوں نے قاہرہ میں مصری جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ میجر جنرل حسن رشاد کے ساتھ ملاقات کی اور قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت بھی کی۔

حماس کے وفد نے مصر اور قطر میں مذاکراتی فائل کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ ثالثی کرنے والے بھائیوں کی تکنیکی ورکنگ ٹیموں سے بھی ملاقاتیں کیں اور رابطے کیے جو معاہدے کے تمام پہلوؤں پر عمل درآمد کی پیروی کر رہی ہیں۔

حماس نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ملاقاتوں اور رابطوں کے دوران ہونے والی بات چیت میں معاہدے کی تمام شرائط پر عمل درآمد کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی گئی، خاص طور پر ہمارے لوگوں کے لیے فوری ہوم شیلٹرز، خیمے، بھاری سامان، طبی سامان، ایندھن، اور معاہدے میں شامل ہر چیز پر بات کی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan