Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کا صحافیوں پر مجرمانہ حملہ، خیمہ بستی کو نشانہ بنایا گیا

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی صحافیوں کے تحفظ کے مرکز نے قابض اسرائیل کی طرف سے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں صحافیوں کے خیمہ کیمپ پر بار بار کیے جانے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ کیمپ ناصر میڈیکل کمپلیکس کے قریب قائم کیا گیا تھا تاکہ محصور اور مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف جاری جنگی جرائم کی براہ راست کوریج ممکن ہو سکے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول بیان کے مطابق، قابض اسرائیل کی جانب سے خان یونس کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں کی جانے والی اندھا دھند بمباری اور گولہ باری کے نتیجے میں گولیوں اور راکٹوں کے ٹکڑے صحافیوں کے خیموں تک آ پہنچے، جس سے درجنوں صحافی شدید خطرے سے دوچار ہو گئے اور مجبوری میں خطرناک حالات میں علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ یہ صحافتی کیمپ 38 خیموں پر مشتمل ہے جو تقریباً 280 صحافیوں کو سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ تمام صحافی ناصر ہسپتال کے آس پاس قیام پذیر تھے تاکہ روزانہ کی بنیاد پر جنگی صورتحال کی زمینی حقائق پر مبنی کوریج جاری رکھ سکیں۔

مگر قابض اسرائیلی حملوں میں شدت نے متعدد میڈیا اداروں کو اپنی جگہیں خالی کرنے پر مجبور کر دیا، جس سے نہ صرف کوریج کی صلاحیت متاثر ہوئی بلکہ صحافیوں کی جانیں بھی مسلسل خطرے میں آ گئیں۔

فلسطینی صحافیوں کے تحفظ کے مرکز نے واضح کیا کہ یہ حملے انسانی اقدار، بین الاقوامی انسانی قانون اور جنگی ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ جنگ کے دوران صحافیوں کو شہری تحفظ کا درجہ حاصل ہے اور ان پر حملے کرنا یا ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنا نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین کی رو سے مجرمانہ عمل شمار ہوتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ قابض اسرائیل نے سچ اور انصاف کی آواز دبانے کے لیے صحافیوں کو نشانہ بنایا ہو۔ قابض ریاست برسوں سے فلسطینی صحافیوں کو گرفتار، زخمی یا شہید کرتی چلی آ رہی ہے۔ وہ حق اور سچ کی تصویر کشی کرنے والے ان سپاہیوں سے خائف ہے، جو کیمرے کے ذریعے دنیا کو مظلوم فلسطینیوں کی آواز پہنچا رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan