Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کا قیدی شیری بیباس کی لاش کی وصولی کے بعد بحران کے خاتمے کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے آج ہفتے کے روز اطلاع دی کہ اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے والی خاتون قیدی شیری بیباس کی لاش کی شناخت ہو گئی ہے، جب قابض حکام کو بین الاقوامی ریڈ کراس کے ذریعے حماس سے دوسری لاش موصول ہوگئی ہے۔

قبل ازیں حماس کے رہ نما محمود مرداوی نے جمعہ کی شام کہا تھا کہ حماس نے شیری بیباس کی لاش حوالے کر دی ہے، جب کہ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا ہے اس نے نئی باقیات اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔

یہ اعلان اسرائیلی سیاسی اور میڈیا کے حلقوں میں تنازعات کو حل کرنے کے لیے کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا تھاکہ حماس نے خاتون قیدی شیری بیباس کی لاش کے بجائے کوئی اور لاش حوالے کی ہے۔اس سے قبل اسرائیل نے کہا تھا کہ حماس سے جنگ بندی معاہدے کے تحت جمعرات کو موصول ہونے والی چار لاشوں میں سے ایک کی شناخت نہیں ہو سکی اور اس کا تعلق شیری بیباس سے نہیں ہے۔

قابض فوج کے ریڈیو نے گذشتہ رات کہاتھا کہ ریڈ کراس نے تل ابیب کو مطلع کیا ہے کہ اسے “حماس سے ایک لاش ملی ہے جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ یہ اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے والی خاتون قیدی شیری بیباس کی لاش ہے تاہم بعد میں ڈی این سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ شیری بیباس ، اس کے شوہر اور دو بچوں کو سات اکتوبر دو ہزار تئیس کو پکڑا گیا تھا۔

“فورنزک میڈیسن انسٹی ٹیوٹ میں شناخت کے بعد خبر ملی اب شیری بیباس کی لاش کی شناخت ہوگئی ہے جس کے بعد اسے اس کے ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔

حماس نے جمعہ کے روز اس بات پر زور دیا تھا کہ “اسے (غزہ معاہدے) کی پاسداری نہ کرنے یا کسی بھی لاش کو اپنے قبضے میں رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے”۔ حماس نے غلطی سے اسرائیل کے حوالے کی گئی فلسطینی خاتون کی لاش حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے بیباس خاندان سمیت ان کے قریب موجود کئی فلسطینی خواتین اور بچے بھی شہید ہوگئے تھے۔ بہت سے قیدیوں کی شناخت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس لیے لاش کے حوالے سے غلطی یا اوورلیپ ہونے کا امکان ہے، تاہم حماس اس کی تحقیقات کررہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan