پیر کے روز قابض صہیونی بلدیہ کے عملے نے یروشلم میں الشیخ جراح محلے میں واقع الحاجہ فاطمہ سالم کا مکان مسماری کا فیصلہ کیا ہے۔
قابض فورسز نے میونسپلٹی کے عملے کے ہمراہ الشیخ جراح محلے میں احاجہ فاطمہ سالم اور ان کے بچوں کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے گھر کی مسماری کا فیصلہ جاری کیا ہے۔ یہ مکان صرف ایک کمرے اور اس کی سہولیات پر مشتمل تھا۔
بے دخلی کے خطرے سے حاجہ فاطمہ سالم اور ان کے بچوں کے گھروں کو دائیں بازو کے یہودی آبادکاروں سے خطرہ لاحق تھا۔ یہودی آباد کارں کا جعلی دعویٰ ہے کہ فاطمہ سالم کے مکان کے نیچے زمین 1948 سے پہلے یہودیوں کی جائیداد تھی۔ یہ خاندان کئی سالوں سے عدالتوں میں اپنی املاک کو قبضے سے بچانے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ .
ایک سال پہلے آباد کاروں نے حاجہ سالم کی زمین کا پلاٹ خاندان کے گھروں کے سامنے ضبط کر لیا اس کے اندر داخلی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کے لیے ایک دفتر قائم کیا گیا، جب وہ کنیسٹ کے رکن تھے۔ آج تک اس جگہ پر بن گویر کا دفتر موجود ہے۔