Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض کا یورپی ہسپتال خالی کرنے کا حکم،نیا انسانی المیہ رونما ہوگا

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ اسرائیلی غاصب فوج غزہ کی پٹی کے یورپی ہسپتال اور غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے مشرق میں سینکڑوں طبی ٹیموں کو ہسپتال سے باہر نکلنے اور ہسپتال چھوڑنے پر مجبور کرنے کے احکامات اور نقشے جاری کر کے ایک تاریخی جرم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔

میڈیا آفس نے بدھ کی صبح ایک بیان میں مزید کہا کہ یہ ایک انسانی تباہی ہے جو غزہ کی پٹی میں صحت کے بحران کو مزید گہرا کرنے کا باعث بنے گی جو پہلے ہی صحت کے بدترین بحران کا شکار ہے۔

دفترنے مزید کہا کہ “اس نئے جرم کے ساتھ ہسپتالوں کے خلاف قابض ریاست کے جرائم جان بوجھ کرایک منصوبے اورپہلے سے سوچے سمجھےمنصوبے کے تحت مقصد غزہ کی پٹی میں ایک اور انسانی اور صحت کا بحران پیدا کرنا چاہتی ہے جہاں قابض ریاست 34 ہسپتالوں کو خدمات سے محروم کر دیا ہے۔

جن میں سے آخری یورپی ہسپتال کو انسانی بحران اور صحت کی دیکھ بھال سے محروم کرنے پر مجبورکیا جا رہا ہے۔ اسرائیل کے اس سازش سے یورپی ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو ایک نئی مشکل سےدوچار کرکےان کی جانوں کو خطرےمیں ڈال رہا ہے۔

دفتر نے “اس قتل عام کو روکنے کے لیے فوری یورپی ہسپتال کو ہیلتھ سروس سے محروم کرنے پر دنیا حرکت میں آئے اور ہسپتال سے عملے اورمریضوں کونکالنے کو روکیں‘‘۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan