اسرائیلی قابض فوج نے جمعرات کی صبح غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب مغرب میں واقع خلہ طحہ کے علاقے میں ایک فلسطینی خاندان کو اس کے گھر سے زبردستی بے دخل کر دیا جس کے بعد مکان کی مسماری کی تیاری شروع کی گئی ہے۔ قابض فوج کی اس جارحیت کے نتیجے میں تین معذور بچوں سمیت خاندان کے سات افراد کھلے آسمان تلے آگئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے محمد الحروب اور ان کے خاندان کے افراد کو خلہ طحہ کے علاقے میں ان کے گھر سے ہٹانے کے لیے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اسے منہدم کرنے کی پیش کش کی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ قابض فوجیوں نے گھر کو گھیرے میں لے لیا، مقامی باشندوں کو اس تک پہنچنے سے روک دیا اور گھر والوں کو گھر سے نکلنے پر مجبور کرنے کے لیے اس کے اندر آنسو گیس کے گولے داغے۔
ذرائع نے بتایا کہ 100 مربع میٹر کے گھر میں سات افراد پر مشتمل ایک خاندان رہائش پذیر تھا۔ خاندان میں تین افراد معذور بتائے جاتے ہیں۔