Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی

نابلس -(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)کل جمعے کی سہ پہرغرب اردن کے شمالی شہروں نابلس اور قلقیلیہ میں مشتعل فلسطینی نوجوانوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان آبادکاری مخالف سرگرمیوں کے دوران جھڑپیں ہوئیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ نابلس کے جنوب میں واقع قصبے بیتا میں جبل صبیح اور قلقیلیہ کے مشرق میں واقع کفر قدوم قصبے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران متعدد نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سےزخمی ہوگئے۔

مزاحمتی نوجوانوں نے جبل صبیح کی چوٹی پر “اوتار” مزاحمتی چوکی کے قریب ربڑ کے ٹائروں کو آگ لگا دی اور قابض فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔

نابلس کے مشرق میں بیت دجن میں کئی صحافی اور کارکنان بشمول رابطہ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر نصر ابو جیش کو یہودی بستیوں کے خلاف نکالے گئے ہفتہ وار جلوس کے دوران گولیاں مار کر زخمی کردیا گیا۔

قابض فورسز نے کئی سال قبل بیت دجان قصبے کے داخلی راستے کی بندش کو مسترد کرتے ہوئے اور گاؤں کی زمینوں پر آبادکاری کی سرگرمیاں بند کرنے کا مطالبہ کرنے والےجلوس کو کچل دیا گیا۔

کفر قدوم میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ربڑ کی گولیوں سے 4 شہری زخمی اور قابض فورسز کی جانب سے چلائے گئے آنسو گیس کے کنستروں سے دم گھٹنے سے درجنوں زخمی ہوگئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan