Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کے خلاف فلسطینی نوجوانوں نے 24 گھنٹے میں 110 کارروائیاں

جنین [مرکز اطلاعات فلسطین فاونڈیشن]ایک طرف جہاں گزشتہ دنوں جنین میں صیہونی دہشتگردی کا بازار عروج پر تھا، وہیں فلسطین میں مزاحمتی محاذ کی کارروائیوں میں بھی شدت آ گئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 110 بار صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

فلسطین کے مزاحمتی محاذ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر صیہونی فوجیوں کو 110 بار غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں نشانہ بنایا، ان پر فائرنگ کی اور دھماکہ خیز مواد پھینکا گیا۔ ان مزاحمتی کارروائیوں میں 14 صیہونی زخمی اور ایک صیہونی فوجی ہلاک ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، قدس، نابلس، قلقیلیه، بیت لحم، البیره، رام اللہ، طولکرم اور جنین وہ علاقے تھے جہاں غاصب فوجیوں کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوجیوں نے پیر کے روز سے جنین پر دھاوا بول کر 13 فلسطینیوں کو شہید اور 100 کو زخمی کردیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan