غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کی لڑائی میں پیر کی شام کو ٹینک شکن میزائل سے نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے۔
عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ انہوں نے شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں الصفاوی جنکشن کے مشرق میں دو “مرکاوہ” ٹینکوں کو ایک اعلیٰ دھماکہ خیز ڈیوائس اور ایک “شواز” ڈیوائس سے نشانہ بنایا۔
اسرائیلی میڈیا نے مزید تفصیلات بیان کیے بغیر غزہ کی پٹی میں سکیورٹی کے دو مشکل واقعات کے بارے میں بتایا۔
دریں اثنا اسرائیلی ویب سائٹ “مفزاکی رعیم” نے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں ایک عمارت کے اندر دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے نہال بریگیڈ کے دو فوجی زخمی ہو گئے۔
ویب سائٹ نے شمالی غزہ میں فوج اورمزاحمت کاروں کے درمیان ہونے والی انتہائی پرتشدد لڑائیوں کا بھی انکشاف کیا۔
شمالی غزہ کی پٹی کی گورنری کے خلاف قابض فوج کی پرتشدد جارحیت کو 3 ماہ گزرنے کے باوجود مزاحمتی دھڑے تمام دستیاب ذرائع کے ساتھ جوابی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ اپنی کچھ کارروائیوں کو ریکارڈ کرتے ہوئے انہیں دستاویزی شکل دیتے ہیں اور انہیں میڈیا پرشیئر کیا جاتا ہے۔