مقبوضہ بیت المقدس میں نام نہاد اسرائیلی قابض انتظامیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں ام طوبا قصبے میں ایک شہری کو اپنا مکان مسمار کرنے پر مجبور کردیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض میونسپلٹی نے القدس کے ابراہیم ابو طائر کو مجبور کیا کہ وہ اپنے گھر کو خود مسمار کر دے۔ یہ خاندان 15 سال سے اس مکان میں رہ رہا تھا۔
اسرائیلی ریاستی جبر کی ایک مثال فلسطینیوں سے ان کے ہاتھوں ان کے بنائے گئے گھروں کو مسمار کرنے پر مجبور کرنا ہے۔ القدس کے باشندوں کو اپنے گھروں کو خود مسمار کرنے پر اکثرمجبور کیا جاتا ہے۔ جن مکانوں کے مالکان خود نہیں گراتے انہیں لاکھوں شیکل کی شکل میں جرمانہ کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب صیہونی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے دو نوجوانوں کو زدوکوب کرنے کے بعد گرفتار کرلیا۔