Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل غزہ میں نسل کشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے:سرکاری میڈیا

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج جھوٹ بول رہی ہے اور شمالی غزہ میں آٹا لا کر رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ وہاں پر منظم فاقہ کشی، ہولوکاسٹ جاری رکھا ہے اور 10 دنوں کے اندر 342 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

فلسطین کے سرکاری دفترنے پیر کی شام ایک بیان میں مزید کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ اور شمال کی گورنریوں پر 170 دنوں سے مسلسل محاصرہ اور بندش نافذ کر دی ہے۔ تمام انسانی ہمدردی کے مراکز کو بند کر دیا ہے۔ ہولوکاسٹ کا ارتکاب کیا جا رہا ہے342 سے زائد شہید اور سینکڑوں عام شہریوں، بچوں اور خواتین کو زخمی کردیا گیا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ شمالی غزہ گورنریوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حقیقی اورعملی نسل کشی اور نسلی صفائی ہے۔ گھروں، رہائشی محلوں، گلیوں، سڑکوں، انفراسٹرکچر، ہسپتالوں، سکولوں، مساجد اور تمام اہم شعبوں کی مکمل تباہی کا تسلسل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan