Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل غزہ میں زندگی کا وجود مٹانا چاہتا ہے:ھنیہ

دوحہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ صیہونی قابض فوج الشفا میڈیکل کمپلیکس میں جو کچھ کر رہی ہے اس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ دشمن غزہ کی پٹی میں زندگی کی واپسی کو روکنے کی جنگ لڑ رہا ہے اور انسانی زندگی کے تمام اجزاء کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

ہنیہ نے منگل کی شام کو ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ  غزہ کی پٹی میں پولیس افسران اور سرکاری انتظامی اداروں کے ارکان کو نشانہ بنانا غزہ میں ہمارے صبر آزما لوگوں کے لیے افراتفری پھیلانے اور خونریزی کو جاری رکھنے کی اس کی کوشش کو ظاہر کرتا ہے۔ اسرائیلی دشمن کی اس ننگی جارحیت سے قطر میں ہونے والے مذاکرات سبوتاژ ہو رہےہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ صہیونی دشمن اس مجرمانہ منصوبے کے حصول میں کامیاب نہیں ہوگا۔  حماس اپنے عوام کے حقوق اور جارحیت کو روکنے، انخلاء اور بے گھر ہونے والوں کی واپسی کے ان کے واضح مطالبات کے لیے پرعزم رہے گی۔

قابض فوج نے الشفا کمپلیکس اور مغربی غزہ پر مسلسل دوسرے روز بھی حملے جاری رکھے ہیں، جس کے دوران انہوں نے 50 شہریوں کو موت کی نیند سلا دیا اور 200 کو گرفتار کر لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan