Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض فوج کے ہاتھوں مزید 14 قتل عام،شہداء کی تعداد 26637 ہوگئی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے 29 جنوری 2024 کے دوران اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں جارحیت کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے گذشتہ روزغزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 14 قتل عام کیے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 215 شہید اور 300 کے زخمی ہوئے۔

القدرہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ “اب بھی بہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر موجود ہیں۔ قابض فوج ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روکتا ہے۔”

انہوں نے نشاندہی کی کہ گذشتہ اکتوبرکی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 26,637 شہید اور 65,387 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے ناصر میڈیکل کمپلیکس اور الامل ہسپتال کا محاصرہ ابھی بھی سخت کر رکھا ہے، جس نے محاصرے کے نتیجے میں زخمیوں کو نکالنے اور بے ہوشی کی بہت سی دوائیوں کی کمی کے نتیجے میں صحت کے نظام کی صلاحیتوں کو مفلوج کر دیا ہے۔

غزہ میں وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی قابض خان یونس میں شہریوں کو شہید کررہا ہے۔شہداء اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے ایمبولینسوں کی آمد کو روک رہا ہے۔

القدرہ نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام ہسپتالوں، خاص طور پر خان یونس ہسپتالوں کی حفاظت کے لیے فوری مداخلت کریں۔

القدرہ نے اقوام متحدہ اور اس کے انسانی ہمدردی کے اداروں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کی مذمت کی اور کہا کہ اقوام متحدہ کی امدادی تنظیموں کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 20 لاکھ بے گھر افراد کو تباہ کن سطح کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جسے بیان نہیں کیا جا سکتا کہ موسم سرما کے حالات شدت اختیار کرچکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan