رام اللہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسرائیلی قابض فوج نے اتوار کی شام اعلان کیا کہ کیپٹن ڈینیئل پیریٹزجنہیں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے 7 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور ان کی لاش غزہ میں رکھی گئی ہے۔
قابض فوج کے ترجمان نے بتایا کہ 22 سالہ پیریٹز 77ویں بٹالین میں پلاٹون لیڈر تھا اور وہ ربی ڈورون پیریٹز کا بیٹا ہے۔
آج تک، قابض فوج نے 7 اکتوبر کو اس کی موت کا اعلان کرنے سے پہلے، افسر پیریٹز کو غزہ میں القسام بریگیڈز کا قیدی قرار دیا تھا۔
فلسطینی مزاحمت کا قابض فوجیوں کے ساتھ لڑائیوں میں مقابلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 591 افسران اور سپاہی ہلاک اور3050 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اعدادو شمار دشمن کی فوج کے ہیں جب کہ حقیقی ہلاکتیں کہیں زیادہ ہیں۔