Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل نے 81 فلسطینیوں کے خلاف انتظامی حراست کے نئے احکامات جاری کر دیے

رام اللہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)فلسطینی قیدی امور کی اعلیٰ کمیٹی اور اسیر کلب نے بتایا کہ قابض اسرائیل کی حکام نے 81 فلسطینی قیدیوں کے خلاف انتظامی حراست کے احکامات جاری یا تجدید کیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ قابض ریاست نے انتظامی حراست کے سلسلے میں اپنی وحشیانہ کاروائیوں کو بڑھا دیا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 350 سے زائد احکامات جاری کیے گئے ہیں، جن کی بنیاد “خفیہ فائل” ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انتظامی قید میں رکھے گئے قیدیوں کی تعداد اس وقت مجموعی قیدیوں میں سب سے زیادہ ہے، اور یہ تعداد قابض اسرائیل کی نسل کشی کی مہم کے دوران غیر معمولی حد تک بڑھ چکی ہے، جو اب 3562 تک پہنچ چکی ہے۔

قیدیوں کی فہرست میں کئی ایسے نام شامل ہیں جن کے خلاف انتظامی حراست کے حتمی احکامات دیے گئے مگر قابض ریاست نے ہنگامی حالت کا سہارا لے کر ان کی گرفتاری مزید 15 دن کے لیے بڑھا دی ہے، جس میں مزید توسیع ممکن ہے۔

انتظامی حراست کے احکامات حاصل قیدیوں میں وہ نام شامل ہیں جو مختلف عرصوں کے لیے پابند قید ہیں، جن میں سے کچھ چھ مہینے، کچھ چار مہینے، اور کچھ صرف پندرہ دن کے لیے گرفتار ہیں۔ ان قیدیوں میں مختلف شہروں اور پناہ گزین کیمپوں کے بے گناہ فلسطینی شامل ہیں جنہیں بغیر کسی مقدمے کے یا بغیر جرم ثابت کیے قابض فوج نے گرفتار کیا ہے۔

یہ احکامات قابض اسرائیل کی وحشیانہ نسل کشی اور ظلم و ستم کا ایک اور ثبوت ہیں جس کا مقصد فلسطینی قوم کی آزادی اور حقِ خود ارادیت کی آواز کو دبانا ہے۔ انتظامی حراست کے ذریعے ہزاروں فلسطینی قیدیوں کو سالہا سال قید میں رکھا جاتا ہے، ان کی زندگیوں کو غیر انسانی حد تک محدود کیا جاتا ہے، اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کو پامال کیا جاتا ہے۔

یہ ظالمانہ پالیسی فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کو روکنے اور ان کی نسل کشی کو تیز کرنے کی سازش ہے، جسے عالمی برادری کی خاموشی ہر روز مزید ہمت دیتی ہے۔

فلسطینی قوم کی بیداری اور ان کی حمایت ہی واحد راستہ ہے جس سے قابض ریاست کی یہ سفاکی روکھی جا سکتی ہے اور فلسطینی قیدیوں کی جانوں کو تحفظ دیا جا سکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan