Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض فوج کا کمال عدوان ہسپتال پردھاوا، گرفتارافراد سے توہین آمیز سلوک

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ میں تقریباً دو ہفتوں کے محاصرے اور پرتشدد بمباری کے بعد قابض اسرائیلی افواج نے کمال عدوان ہسپتال پر دھاوا بول دیا۔ یہ وہ ہسپتال تھا جو اس علاقے میں کام کر رہا تھا۔ ایمبولینس اور طبی ٹیموں کو وہاں سے نکل جانے اور مریضوں کو نکالنے پر مجبور کردیا گیا۔اس موقعے پر قابض صہیونی فوج نے نہتے فلسطینیوں کی بڑی تعداد کو گرفتار انہیں برہنہ کرنے کے بعد توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

قابض صہیونی فوجیوں نے ان سب فلسطینیوں کو ہسپتال کے گرد ایک بڑے چوک میں اکٹھا کیا اور پھر ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا واضح نہ ہوسکا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے تصدیق کی ہے کہ تنظیم کا ہسپتال کے عملے سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ انہوں نے ’’ ایکس‘‘ پر ایک پوسٹ میں متنبہ کیا ہے کہ یہ پیشرفت انتہائی تشویشناک ہے۔ ہسپتال میں مریضوں کی خدمت کی جا رہی ہے اور ہسپتال میں تحفظ کے لیے بھی لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی۔

گرفتاری کے یہ مناظر گزشتہ چند دنوں سے دہرائے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے محاصرہ کرنے اور خوراک کی امداد کے داخلے پر پابندی کے بعد علاقے سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ قابض اسرائیلی فوج مسلسل لوگوں کو گھروں کو چھوڑ کر علاقے سے نکل جانے کا کہ رہی ہیں۔

فلسطینی شہری دفاع کے مطابق 6 اکتوبر سے اسرائیل نے شمالی غزہ کی پٹی پر ایک نیا حملہ شروع کر رکھا ہے۔ اس نئی جارحیت میں چند ہی دنوں میں تقریباً 800 افراد شہید ہو چکےہیں۔

دریں اثنا بھوک اور محاصرے کے ذریعے شمالی غزہ کے مکینوں کو زبردستی علاقہ خالی کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے بین الاقوامی انتباہات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) نے تصدیق کی ہے کہ 20,000 فلسطینی جبالیا کیمپ سے نکلنے پر مجبور ہوکر انروا کی پناہ گاہوں میں آ گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan