Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ رابطہ کرنا غداری اور دشمن سے تعاون تصور ہوگا: فلسطینی مزاحمت

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں فلسطینی مزاحمتی فورسز نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دشمن کی طرف سے کسی دھوکے یا جعلی پیش کش کا شکار نہ ہوں اور دشمن کی طرف سے پھینکے گئے کسی بھی جال میں مت الجھیں کیونکہ دشمن اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے غزہ کے شہریوں کو ورغلانے کے مختلف ہتھکنڈوں پر عمل پیرا ہے۔

غزہ کی پٹی میں مزاحمتی سکیورٹی فورسز نے انکشاف کیا ہےکہ قابض اسرائیلی انٹیلی جنس نے غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں شہریوں کے موبائل فونز پر پیغامات بھیجے ہیں۔ یہ پیغامات خاص طور پر وسطی گورنری کے شمالی غزہ کے علاقوں میں موجود فلسطینیوں کو بھیجے گئے ہیں۔

مزاحمتی سکیورٹی فورسز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “صہیونی انٹیلی جنس سروسز نے ان پیغامات کے ذریعے شہریوں سے ملاقاتوں کے لیے علاقوں میں افسران سے رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے، جس کا مقصد بیرون ملک سفر کو مربوط کرنا ہے”۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ “انٹیلی جنس پیغامات نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں اور ان کا مقصد غزہ کے شہریوں پر اخلاقی طور پر دباؤ ڈالنا اور لوگوں کو مزاحمت کے خلاف اکسانا ہے”۔

مزاحمتی فورسز نے شہریوں کو “انٹیلی جنس افسران کے نمبروں سے رابطہ کرنے کے خلاف خبردار کیا کیونکہ کوئی بھی رابطہ، اس کے جواز یا مقصد سے قطع نظر دشمن کے ساتھ تعاون کی ایک شکل تصور کیا جائے گا۔ مزاحمت ایسے شخص کو سخت سزا دے گی جو دشمن کے ساتھ رابطہ کرے گا یا اس کے ساتھ کسی قسم کے ساز باز کا حصہ بنے گا،کیونکہ غاصب دشمن فوج کے ساتھ تعاون شرمناک اور غداری ہے”۔

انہوں نے غزہ میں میڈیا کے پیشہ ور افراد اور پلیٹ فارمز کو “دشمن کے انٹیلی جنس پیغامات کی اشاعت یا شیئر کرنے کے خلاف بھی خبردار کیا۔

ریزسٹنس سکیورٹی نے وضاحت کی کہ وہ “شہریوں کے ساتھ بات چیت کرنے اور ملاقات کرنے کے لیے دشمن کی انٹیلی جنس کی پیشکش کو سکیورٹی کے سنجیدہ نقطہ نظر سے دیکھتا ہے، جیسا کہ تجربے نے ثابت کیا ہے کہ دشمن مخبروں سے ملاقاتوں کو چھپانے کے لیے بہانے بناتا ہے۔ اس لیے کوئی بھی شہری جو دشمن کی انٹیلی جنس سے بات چیت کرتا ہے اپنے آپ کو شکوک و شبہات میں ڈالتا ہے”۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ “جعلی پلیٹ فارمز اور دشمن کے وفادار سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے غزہ کی پٹی سے نقل مکانی کے بارے میں من گھڑت خبروں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ایسی من گھڑت خبروں کا مقصد لوگوں کو بھڑکانا اور نفسیاتی طور پر متاثر کرنا ہے، جو کہ ‘انخلاء کے منصوبے’ اور دشمن کی انٹیلی جنس پیشکشوں سے پوری طرح مطابقت رکھتا ہے‘۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan