Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج نے بیروت میں پاپولر فرنٹ کے رہنما کوشہید کردیے

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے آج پیر کی صبح لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک وحشیانہ حملے میں اپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے رہ نماؤں کو ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر بمباری کرکے شہید کر دیا۔

ایک بیان میں فرنٹ نے اپنے شہیدوں اور بہادر قائدین کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن محمد عبد العال المعروف ابو غازی اور ملٹری سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عماد عودہ المعروف ابو زیاد شامل ہیں۔

بیان کیا گیا کہ وہ آج بروز پیر 30 ستمبر 2024 کو لبنان کے دار الحکومت بیروت کے علاقے الکلا میں غاصب صیہونی فوج کے طیاروں کے غدارانہ قتل کے بعد فلسطین کی آزادی کے راستے میں شہید ہو گئے۔

انہوں نے عہد کیا کہ جب تک قابض دشمن  کا صفایا نہیں ہو جاتا وہ جدوجہد اور مزاحمت کا راستے پر چلتے رہیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan