Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی بچوں پر تشدد، قتل اور گرفتاریوں کے واقعات میں اضافہ

مقبوضہ بیت المقدس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ بیت المقدس سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں بچوں کے شعبے کی حقیقت پر ایک تجزیاتی مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء کے بعد کے نو مہینوں میں بچوں کی ہلاکتوں میں اس سے پہلے کے نو ماہ کے مقابلے میں 250 فیصد اضافہ ہوا۔

فلسطینی وژن فاؤنڈیشن کی نگرانی میں قانونی اور انسانی حقوق کے ماہر عصام عابدین کی طرف سے تیار کی گئی اس تحقیق میں مغربی کنارے میں حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کا انکشاف ہوا، جن میں کم از کم 700 بچے بھی شامل ہیں۔ اس تحقیق میں قیدیوں کی فاؤنڈیشن کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا گیا، جس میں اگست 2024 میں ظاہر کیا گیا تھا کہ القدس سے حراست میں لیے گئے بچوں کی شرح تمام فلسطینی گورنریوں میں سب سے زیادہ تھی۔

“تشدد، مارپیٹ اور بد سلوکی کی اہم وجوہات اور مستقبل کی خواہشات” کے عنوان سے اپنی تحقیق میں عصام عابدین نے القدس گورنری میں بچوں کے خلاف ہونے والی خلاف ورزیوں کا احوال بیان کیا جن میں قتل بدسلوکی کے جرائم شامل ہیں۔ رپورٹ میں جولائی 2024 ءمیں یونیسیف کے جاری کردہ ایک بیان کا حوالہ دیا گیا ہے۔

اپنے مطالعے میں، محقق نے گھر میں نظر بندی کی پالیسی پر بات کی، جو بنیادی طور پر 14 سال سے کم عمر کےبچوں کو دی جاتی ہے۔ فلسطینی کمیشن برائے امور اسیران کے جاری کردہ اعدادوشمار اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ صرف 2022 میں 600 سے زیادہ القدس کے بچے اس سزا کا نشانہ بنے۔

اس مطالعہ میں نسل پرستی کے نظام، شناخت کے نظام، خاندان کی تقسیم، نسلی دیوار، یروشلم پر صہیونی عسکریت پسندی کے اثرات، بچوں کے ساتھ تشدد اور ناروا سلوک اور معذور بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔

محقق عصام عابدین نے اپنے مطالعے میں نشاندہی کی کہ “سنگین خلاف ورزیوں اور بین الاقوامی جرائم کے واقعات میں القدس کے بچوں کا قتل اور جان بوجھ کر انہیں نقصان پہنچانا، من مانی گرفتاریاں، گھر وں میں نظر بندی، تشدد اور ناروا سلوک، بین الاقوامی فوجداری عدالت کے آئین میں ‘آزاد بین الاقوامی جرائم’ کی تشکیل کرتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ہم ‘انٹرنیشنل کریمنل کورٹ’ کے آئین میں ‘آزاد بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی پر مبنی اسرائیلی جرائم کا سامنا کررہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan