الخلیل (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل شہر میں ایک قیدی کے گھر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج کی بھاری نفری نے گذشتہ رات الخلیل شہر میں راس الجورہ پر دھاوا بولا، قیدی زید الجنیدی کے گھر کو گھیرے میں لے لیا، اس کے گرد گھیرا تنگ کیا اور شہریوں کو وہاں پہنچنے سے روک دیا۔ قابض فوجیوں نے گھر کے اندر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے اسے اڑا دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قابض فوج نے گھر پر چھاپے کے دوران قیدی الجنیدی کو اپنے ساتھ لے کر آئے اور انہیں شدید زدوکوب کیا۔
زید الجنیدی اکتوبر2023ء سے انتظامی حراست میں ہیں۔ ان کا بیٹا انیس سالہ اسامہ یونیورسٹی کے پہلے سال کا طالب علم ہے، تقریباً چھ ماہ سے انتظامی حراست میں ہے۔ زید کا بھائی اشرف بھی تقریباً چھ ماہ سے انتظامی حراست میں ہے۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق گذشتہ ماہ کے آخر میں ان کی حراست میں چھ ماہ کی توسیع کی گئی تھی اور انہیں تفتیش کے لیے منتقل کر دیا گیا تھا۔