مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) منگل کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں ابو دیس قصبے میں القدس یونیورسٹی کے کیمپس پر قابض اسرائیلی فوج نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 23 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے عملے نے ابو دیس قصبے میں القدس یونیورسٹی کیمپس پر اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران 23 زخمیوں کا علاج کیا۔
انہوں نے ان میں سے 22 شہری میں آنسو گیس کی شیلنگ سے بے ہوش ہوگئے۔ ایک شہری آنسوگیس کے گولے سے جھلس گیا اور اس کا میدان میں علاج کیا گیا تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے القدس یونیورسٹی کے کیمپس پر دھاوا بول دیا اور آنسو گیس کے گولے داغے۔
قابض فوج کی طرف سے یہ دھاوا ایسے وقت میں سامنے آیا جب قابض 21 جنوری سے شمالی مغربی کنارے کے کیمپوں، قصبوں اور شہروں کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔
غزہ کی پٹی پر فلسطینی نسل کشی کی جنگ کے آغاز کے بعد سے قابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 946 سے زائد فلسطینی شہید، 7000 کے قریب زخمی اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 15,800 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔