Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض فوج کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے مزید26 فلسطینی شہید،84 زخمی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں اجتماعی قتل عام کا سلسلہ جاری رہے۔ وزارت صحت نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نےغزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف تین اجتماعی قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 26 فلسطینی شہید اور 84 زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نے اپنے یومیہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ سات اکتوبرسے اسرائیلی جارحیت میں اب تک 41,252 فلسطینی شہید اور 95,497 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے کہا کہ ملبے کے نیچے اورسڑکوں پراب بھی متعدد زخمی موجود ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

خیال رہے کہ گذشتہ سات اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 80 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan