Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

“قابض فوج ہر روز 103 فلسطینیوں کو شہید کررہی ہے”

جنیوا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی ایک آزاد بین الاقوامی تنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر‘ جس کا صدر دفتر جنیوا میں ہے نے کہا ہے کہ “قابض اسرائیل نے 18 مارچ کو غزہ کی پٹی میں براہ راست قتل عام کے ذریعے نسل کشی کی جنگ دوبارہ شروع کی۔ اس کے بعد قابض فوج اوسطا ہر 24 گھنٹے میں 103 سے زیادہ فلسطینیوں کو قتل کررہی ہے”۔

آبزرویٹری نے بدھ کے روز اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے 18 مارچ سے غزہ کی پٹی میں سیکڑوں فضائی حملوں، توپ خانے کی گولہ باری اور فوجی گاڑیوں اور ڈرونز سے فائرنگ کے نتیجے میں 830 فلسطینی شہید اور 1787 کو زخمی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر 200,000 سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے، اور ہزاروں مزید لوگ اب بھی بے گھر ہونے کی تیاری کر رہے ہیں اور عدم تحفظ کے دور میں عارضی رہائش کی تلاش میں ہیں۔

یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ “گھروں، یا ان میں سے جو کچھ بچا ہے نیز عام شہریوں کو پناہ دینے والے خیموں کو 18 ماہ سے زیادہ نسل کشی کے بعد بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے قابض فوج کی طرف سے روزانہ کا جرم بغیر کسی فوجی ضرورت کے جاری وساری ہے”۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ کی پٹی میں سرکاری اہلکاروں اور شہری انتظامی عہدوں پر فائز افراد کے قتل غیر قانونی ہیں اور اس کا جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔حکومتی یا تنظیمی ڈھانچے میں محض انتظامی یا سویلین عہدوں پر فائز رہنے سے کسی فرد کو ان کی شہری حیثیت سے محروم نہیں کیا جاتا اور نہ ہی یہ انہیں حملے کا جائز ہدف بناتا ہے’’۔

گذشتہ منگل کی صبح غزہ کی پٹی پر قابض افواج نے 19 جنوری سے نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت دو ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ جارحیت کا آغاز کیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف مقامات پر اپنی بمباری جاری رکھی، جس سے 730 فلسطینی شہید اور 1,367 زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan