Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے کے شہروں اور قصبوں پر دھاوا،گرفتاری مہم

جنین  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے کے شمالی شہروں میں پناہ گزینوں کے کیمپوں کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے. اس دوران قابض فوج نے گھر گھر تلاشی اور گرفتاریوں سمیت مختلف علاقوں میں چھاپوں کی مہم بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔

جنین میں شمالی مغربی کنارے میں 12 اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے شہر کے جنوب میں واقع قصبے یعبد پر دھاوا بولا۔ عمارنہ محلے میں پوزیشنیں سنبھالیں۔ وہاں کئی گھروں پر چھاپہ مارا۔

قابض فوج نے قصبے سے بسام عمارنہ اور اس کا بیٹا محمود اور ارشد نبیل عمارنہ کو حراست میں لے لیا۔

قابض فوج نے شہر کے کیمپ میں 60 سے زائد مکانات کو مسمار کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ نے بھی انکشاف کیا ہے کہ فوج نئی سڑکیں بنانے کے لیے کیمپ کے اندر 95 دیگر مکانات کو مسمار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

جنین میونسپلٹی نے یہ بھی اعلان کیا کہ قابض فورسز نے دو ماہ سے جاری جارحیت کے دوران کیمپ کی بیشتر سڑکوں اور شہر کی تقریباً 80 فیصد سڑکوں کو بلڈوز کر دیا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کا اس علاقے میں پیش قدمی اور تعینات اسرائیلی افواج کا مقابلہ جاری ہے – القدس بریگیڈز کی جنین بٹالین نے اعلان کیا کہ اس نے جنین کے شہر سالہ الحارثیہ میں واقع ایک فوجی چوکی پر دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیا۔

طولکرم میں قابض فورسز نے طولکرم مہاجر کیمپ میں مقاطعہ محلے کے قرب و جوار میں متعدد گھروں پر چھاپے مارے۔ تاہم کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

قابض فوج کے بڑے دستوں نے نابلس شہر اور بلطہ ا پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ چھاپہ مشرقی اور مغربی اطراف سے شروع کیا گیا، قابض فورسز کو اولڈ سٹی کے مرکز میں، مشرقی بازار کے ارد گرد دیکھا گیا ۔انفنٹری کے فوجیوں کو حاطین اسٹریٹ اور الحبلہ کے پڑوس میں بھی تعینات کیا گیا۔

دیگر قابض فوج نے بلطہ کیمپ پر چھاپہ مارا اور مارکیٹ سٹریٹ، حشاشین محلے اور شہداء قبرستان کے قریب پوزیشنیں سنبھال ل کر فوج تعینات کی۔

قابض فوجیوں نے بلاطہ کیمپ میں پوسٹر تقسیم کیے جس میں علاقے کے رہائشیوں کو دھمکی دی گئی کہ اگر وہ مزاحمتی سرگرمیوں میں حصہ لیں یا مزاحمتی جنگجوؤں کو تحفظ فراہم کریں تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan