Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کی بھاری نفری وسطی غزہ میں نیٹزارم محور کی طرف روانہ

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے صلاح الدین روڈ کی طرف پیش قدمی شروع کرتے ہوئے بدھ کی سہ پہر نیٹزارم کے محور کے مرکز میں بھاری نفری تعینات کی ہے، حالانکہ مصر اور قطر کی ثالثی سے طے پائی جنگ بندی کے نتیجے میں قابض فوج وہاں سے ہٹ گئی تھی۔

قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بدھ کی شام کہا کہ فوج نے وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں ایک محدود زمینی کارروائی کی ہے، جس کا مقصد سیکورٹی کنٹرول کو مضبوط بنانا اور پٹی کے شمالی اور جنوبی حصوں کے درمیان جزوی بفر زون قائم کرنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج نے نئے علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے اور نیٹزارم کوریڈور کے مرکز تک اپنی تعیناتی بڑھا دی ہے۔

فوج کے ترجمان نے اشارہ دیا کہ گولانی بریگیڈ کے دستے جنوبی سیکٹر میں تعینات ہیں اور غزہ کے اندر آپریشن کے لیے تیار ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ فوج اس وقت نیٹزارم کے محور کے نصف حصے پر کنٹرول رکھتی ہے۔

اسرائیلی اخبار یدیویعوت احرونوت نے رپورٹ کیا کہ قابض فوج نے فلسطینیوں کو صلاح الدین اسٹریٹ کے راستے جنوبی غزہ کی پٹی سے شمال کی جانب سفر کرنے سے روکنا شروع کر دیا ہے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مشترکہ مصری-قطری-امریکی سکیورٹی کمیٹی چیک پوائنٹ کے آس پاس سے پیچھے ہٹ گئی ہے جہاں صلاح الدین اسٹریٹ پر گاڑیوں کی تلاشی لی جاتی ہے۔

ذرائع نے واضح کیا کہ غزہ کی پٹی کے مشرق میں واقع صلاح الدین اسٹریٹ پر سیکورٹی کمیٹی اور اس کے ارکان کی واپسی کے باعث ٹریفک تقریباً مکمل طور پر رک گئی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan