دمشق (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر شام میں وحشیانہ جارحیت کا ارتکاب کیا ہے جس میں جنوبی شام میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے
قابض اسرائیلی حملے کا یہ واقعہ 1974ء سے قائم کردہ جنگ بندی لائن کے ساتھ پیش آیا ہے۔ قابض اسرائیل کی فوج نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کچھ ہی دیر پہلے دو توپوں کو جنوبی شام میں نصب کیا گیا تھا اور وہ اسرائیل کے لیے خطرہ ہو سکتا تھا س لیے انہیں روک دیا گیا۔
بیان میں اس جگہ کی نشاندہی خان النابہ کے علاقے سے کی گئی ہے۔ جنوبی شام پر اپنے اس حملے کے تناظر میں اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کسی کو بھی اسرائیل کے لیے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گی۔
خان النابہ کا علاقہ اس بفر زون سے متصل ہے جس پر اسرائیل نے حال ہی میں قبضہ کیا ہے۔
غزہ پر اسرائیلی جنگ دوبارہ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج نے جنوبی شام میں بھی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
شام کی وزارت صحت نے اپنے بیان میں ایک اور واقعے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائئلی فوج نے پیر کے روز شام کے جنوبی شہر دراء میں تین افراد کو بمباری کر کے ہلاک کر دیا ہے۔
یاد رہے شام میں نئی حکومت آنے کے بعد بھی اسرائیل کی طرف سے شام پر بمباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور آٹھ دسمبر کے بعد سے لے کر اب تک بھی سیکنڑوں بار اسرائیل نے شامی علاقوں میں بمباری کی ہے۔
اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کہتے ہیں کہ شام کے اس جنوبی علاقے کو لازماً شامی اسلحے سے پاک ہونا چاہیے اور اسرائیل اس علاقے میں کسی بھی قسم کی فوجی موجودگی کو قبول نہیں کرے گی۔ جو اسرائیلی علاقے کے لیے کبھی خطرہ بن سکے۔