مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی صحافی لطیفہ عبداللطیف کی قید میں توسیع کر دی۔ اسے آج پیر کے روز مقبوضہ بیت المقدس کی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
قابض اسرائیلی فوج نے لطیفہ کو کل رات مسجد اقصیٰ کے باب العامود اسکوائر سے گرفتار کیا، جس پر آن لائن ’اشتعال انگیزی‘ پھیلانے کا الزام ہے۔
قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے داخلے پر عائد کی گئی سخت پابندیوں کے درمیان سامنے آیا ہے جس میں ان کی رسائی کو محدود کرنا اور متعدد کارکنوں، قیدیوں اور صحافیوں کو مسجد سے بے دخل کرنا شامل ہے۔
قابض اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک تقریباً 170 فلسطینی صحافیوں کو گرفتار کیا ہے۔ کچھ کو حراست کے چند گھنٹوں کے اندر رہا کر دیا گیا۔باون صحافیوں کو کئی ماہ تک اسرائیلی جیلوں میں نظر بند رکھا گیا۔
مارچ کے آغاز تک قابض جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 9,500 سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ زیر حراست بچوں کی تعداد 350 سے زیادہ۔ زیر حراست خواتین کی تعداد 21 اور انتظامی حراست میں رکھے گئے افراد کی تعداد 3405 ہے۔
اسرائیلی جیل سروس کی طرف سے غزہ کے قیدیوں کی تعداد 1,555 ہے جنہیں اسرائیلی جیل سروس نے تسلیم کیا ہے۔