Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ میں تین قیدیوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں گذشتہ سال کے آخر میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں جنگی قیدی گئے گئے تین اسرائیلی قیدیوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اسرائیلی چینل 12 نے بتایا کہ قابض فوج نے 14 دسمبر2023ء کو تین اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کو ان کے قتل کی ذمہ داری سے آگاہ کیا۔

قابض فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں قیدی فوجی سارجنٹ رون شرمین، کارپورل نک بیزر اور ایلا ٹولیڈانو تھے۔

فوج کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تینوں قیدیوں کو غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیہ میں ایک سرنگ کے اندر حراست میں لیا گیا تھا اور وہ فوجی چھاپوں کی وجہ سے سرنگ میں پھیلنے والی زہریلی گیس کے نتیجے میں ہلاک ہوئے تھے۔

فوج نے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس حملے کے دوران سرنگ کے اندر ان قیدیوں کی موجودگی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan