Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کا ماہ صیام کے دوران مسجد ابراہیمی کومکمل طور پر کھولنے سے انکار

الخلیل  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے غرب اردن کے جبنوبی شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی کو اس کے تمام ہال، صحن اور سہولیات سمیت دیگر مقامات کو اوقاف انتظامیہ کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا، جیسا کہ ہر سال رمضان کے مہینے میں جمعہ کے روز رواج ہوتا ہے۔

وزارت اوقاف نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک خطرناک اور بے مثال قدم ہے۔ رمضان کے مقدس مہینے میں اس کے سائز اور وقت کے لحاظ سے، ایک منظم منصوبے کے تحت اس کے تمام ہالوں اور صحنوں کے ساتھ مکمل طور پر مسلمانوں کے لیے کھولنے میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے اسے بند کردیا گیا۔

وزارت اوقاف نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کی شب جمعہ کو مسجد ابراہیمی کے ڈائریکٹر اور خادمین سے مسجد ابراہیمی وصول کرنے کی تقریب شروع ہوتی ہے۔ اس کے مکمل طور پر نمازیوں کے لیے کھولنے کی تیاری کی جاتی ہے۔ جمعہ کے روز اور رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد ابراہیمی کے زیادہ تر حصےکو مسلمانوں کی عبادت کے لیےکھولا جاتا ہے۔

مگر اس بار قابض صہیونی فوج نے مسجد ابراہیمی کے ان تمام مقامات کا قبضہ چھوڑنے سے انکار کردیا جنہیں عام طور پر ماہ صیام کے جمعہ کے ایام اور رمضان کے آخری عشرے میں کھولا جاتا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ نئی اور جاری خلاف ورزی ان آباد کاروں کی خواہش کو پورا کرنے کی اسرائیلی پالیسیوں کا تسلسل ہےجو مسلمان عبادت گزاروں کے لیے مقدس مقام کو مکمل طور پر کھولنے کے طریقہ کار کو مسترد کرتا ہے۔ ان کی خواہش کے تحت اس مقدس مقام کو مکمل طور پر کنٹرول کرنے اور اسے ایک عبادت گاہ میں تبدیل کرنے کی خواہش کی جاتی ہے تاکہ تلمودی تعلیمات کی ادائی میں یہودی آباد کاروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

خیال رہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے کل جمعہ کو مسجد ابراہیمی کو مسلمانوں کے لیے کھولنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد بڑٰ تعداد میں مسجد میں عبادت کے لیے جمع ہونے والے فلسطینیوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan