Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کا جنین کی 300 دونم قیمتی اراضی پر غاصبانہ قبضے کا فیصلہ

رام اللہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے مغرب میں نسلی دیوار سے متصل گاؤں العرقہ میں 300 دونم اراضی پر قبضے کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ ایک دونم ایک ہزار مربع میٹر کے برابر جگہ ہوتی ہے۔

العرقہ میں ویلج کونسل کے سربراہ نے کہا کہ قابض فوج نے شہریوں کو دیوار سے ملحقہ ان کی 300 دونم زرعی اراضی پر قبضہ کرنے کے نوٹس بھیجے ہیں جس سے کسانوں کو ان کے ذریعہ معاش سے محروم کردیا گیا ہے۔

سنہ 2002ء-2003ء میں جنین گورنری کے مغربی حصے میں دیوار فاصل کی تعمیر کے بعد سے قابض حکام نے
شیکڈ، حنانیت، ریحان، تل میناشے بستیوں کو “ریحان بلاک” کے نام سے ایک سیٹلمنٹ بلاک سے جوڑ دیا تھا۔

جب کہ گذشتہ سال ہرمش بستی سے ملحقہ علاقے یعبد کے مغرب میں 1100 دونم اراضی غصب کی گئی تھی جس کا مقصد اس میں توسیع اور اس میں نئے سیٹلمنٹ یونٹس بنانا تھا۔

سنہ2022ء کے بعد سے مجموعی طور پر جنین گورنری پر قابض اسرائیل کی پابندیاں تیز ہو گئی ہیں اور گورنری کے دیہاتوں میں آباد کاری اور اس کی توسیع میں دلچسپی واضح ہو گئی ہے۔

غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی تباہ کنجنگ کے آغاز کے ساتھ ہی مغربی کنارے میں قبضوں اور اراضی غصب کرنے کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ فلسطینی انسداد نسلی دیوار کمیشن کے اندازوں کے مطابق قابض حکام نے گذشتہ سال 2024ء کے دوران مغربی کنارے کی 27 ہزار دونم فلسطینی اراضی پر غاصبانہ قبضہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan