Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل معاہدے سے فرار اور معاملات کو صفر پر واپس لانا چاہتا ہے:حمدان

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما اسامہ حمدان نے زور دے کر کہا ہے قابض اسرائیل جان بوجھ کر چیزوں کو پوائنٹ صفر کی طرف لوٹانے اور غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

حمدان نے آج پیر کے روز پریس بیانات میں کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود قابض اسرائیل اور نیتن یاہو ہمارے عوام کے خلاف جارحیت کی طرف لوٹنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض حکومت معاہدے کے خاتمے کی کوشش کررہی ۔ اس کی پوری کوشش ہے کہ جنگ بندی معاہدہ ختم ہو اور اسے غزہ میں دوبارہ قتل عام کا جواز مل سکے۔ یہی وجہ ہےکہ قابض دشمن معاہدے سے بچنے کی کھلی کوششیں کررہا۔ دوسرے مرحلے کے مذاکرات میں جان بوجھ کر تاخیر کا مقصد معاہدے سے فرار ہے۔

حمدان نے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کے لیے قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قابض ریاست نئے معاہدے کا مطالبہ کر رہی ہے جو اس سے پہلے طے پانے والے تمام معاملات سے متصادم ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ حماس معاہدے کے ساتھ آگے بڑھنے اور دوسرے مرحلے میں جانے کے لیے پرعزم ہے۔

حماس رہ نما نے مزید کہاکہ “جنگی مجرم نیتن یاہو اور ان کی حکومت معاہدے کی پیش رفت میں رکاوٹ ڈالنے کی ذمہ دار ہیں۔ ہم نیتن یاہو اور ان کی حکومت کی جانب سے امداد کو دباؤ کے کارڈ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے سستی بلیک میلنگ کی مذمت کرتے ہیں”۔

حمدان نے غزہ میں قابض اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی سب سے اہم خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے بتایا کہ

معاہدے کے مطابق روزانہ 50 ایندھن کے ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا گیا گھا مگر42 دنوں میں 23 ٹرک یومیہ کی شرح سے غزہ میں داخل ہوئے جن کی مجموعی تعداد 978 ٹرک ہے۔

معاہدے میں واضح متن موجود ہونے کے باوجود تجارتی شعبے کو ہر قسم کے ایندھن کی درآمد سے روک دیا گیا۔ حالانکہ تجارتی بنیادوں پر ایندھن لانے کی اجازت دی گئی تھی۔

خیموں کی ایک محدود تعداد ہی غزہ داخل کی گئی۔جب کہ فوری طور پر 60,000 خیمے اور ہزاروں شیلٹرز کی فوری ضرورت ہے۔

ملبہ اٹھانے اور لاشیں نکالنے کے لیے درکار بھاری سامان لانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ غزہ کو درکار پانچ سوبھاری مشینوں اور گاڑیوں میں صرف 9 گاڑیاں اور مشیںیں داخل کی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan