Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج نے اریحامیں ایک کھجور فیکٹری اور ایک سپر اسٹور مسمار کر ڈالا

اریحا   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اتوار کو قابض اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے کے مشرق میں واقع اریحا شہر کے شمال میں کھجور کی ایک فیکٹری اور ایک تجارتی اسٹور مسمار کر دیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے مرج الغزل اور الزبیدات کے دیہات کے درمیان کے علاقے میں کھجور کے کارخانے اور ایک سپر مارکیٹ کو مسمار کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج کے ہاتھوں مسمار کی گئی فیکٹری ڈیڑھ دونم کے رقبے پر واقع ہے اور شہری احمد الزبیدات کی ملکیت ہے جب کہ شہری سائل ماجد ابو جرار کے کمرشل اسٹور کو مسمار کردیا گیا ہے۔

اریحا گورنری نے گذشتہ کچھ عرصے کے دوران غرب اردن میں فلسطینیوں کی املاک کی مسماری کے جرائم میں اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں شہری بیش قیمت املاک سے محروم ہو رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan